ترکی اقوام متحدہ میں اپنا موثر کردارا ادا کرتا رہے گا

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مزید فعال ، شفاف، اور طاقتور بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کو جاری رکھے گا۔ ترکی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مزید فعال ، شفاف، اور طاقتور بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کو جاری رکھے گا۔

160249
ترکی اقوام متحدہ میں اپنا موثر کردارا ادا کرتا رہے گا

ترکی کی وزارتِ خارجہ نے اقوام متحدہ میں ہونے والے سلامتی کونسل کی عبوری رکنیت سے متعلق انتخابات سے متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مزید فعال ، شفاف، اور طاقتور بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کو جاری رکھے گا۔
ترکی کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی2015-2016 کے دور کے لیے اسپین اور نیوزی لینڈ کو نیا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔
جاری کردہ تحریری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی اہمیت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بڑا موثر کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکی عالمی امن اور سلامتی کے لیے اپنے اوپر عائد ہونے والے فرائض کو بھی تندہی سے انجام دیتا رہے گا۔ ترکی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مزید فعال ، شفاف، اور طاقتور بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کو جاری رکھے گا۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکی یکم دسمبر 2014 سے جی 20 ممالک کے عبوری چیر مین کی حیثیت سے اپنے فرائض سنبھال لے گا۔
علاوہ ازیں ترکی پہلی بار مئی 2016 میں منعقد ہونے والے انسانی سربراہی اجلاس کے کی میزبانی کے فرائض بھی ادا کرے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں