اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے عبوری اراکین کا انتخاب

عبوری رکنیت کے لیے ترکی، نیوزی لینڈ اور اسپین کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔ رکی کے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے ہونے والی رائے شماری سے قبل ترکی نے سینٹ وینسنٹ ، جمہوریہ ڈومینیک ، آسٹریا اور نیونزی لیند جیسے ممالک کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے ووٹ حاصل کرنے کے لیے کنوینسینگ جاری رکھی ہوئی ہے

159297
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے عبوری اراکین کا انتخاب

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے عبور ی اراکین کا انتخاب آج کیا جا رہا ہے۔
عبوری رکنیت کے لیے ترکی، نیوزی لینڈ اور اسپین کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔
ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے ہونے والی رائے شماری سے قبل ترکی نے سینٹ وینسنٹ ، جمہوریہ ڈومینیک ، آسٹریا اور نیونزی لیند جیسے ممالک کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے ووٹ حاصل کرنے کے لیے کنوینسینگ جاری رکھی ہوئی ہے۔
پانچ سال قبل سلامتی کونسل کے عبوری رکنیت حاسل کرنے میں کامیاب ہونے والے ملک ترکی نے عالمی سطح پر اپنی موجودگی کا احساس دلوانے کے لیے اس بار بھی رکنیت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رائے شماری سے قبل ترکی نے بڑے پیمانے پر اپنی سفارت کاری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے عالمی ایجنڈے میں ادا کیے گئے کردار سے سب ہی واقف ہیں ۔ اس لیے امید ہے کہ ترکی اس بار بھی رکنیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں