صدر رجب طیب ایردوان کا دورہ افغانستان

صدر رجب طیب ایردوان ہفتے کے روز ایک بھاری وفد کیساتھ افغانستان کے ایک روزہ دورے پرتشریف لے جا رہے ہیں ۔

158208
 صدر رجب طیب ایردوان کا دورہ افغانستان


صدر رجب طیب ایردوان ہفتے کے روز ایک بھاری وفد کیساتھ افغانستان کے ایک روزہ دورے پرتشریف لے جا رہے ہیں ۔
انقرہ میں افغانستان کے سفیر امراللہ جیہون نے ان کے دورے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ افغان عوام صدر ایردوان کی آمد کا بے تابی کیساتھ انتطار کر رہی ہے ۔ان کے دورے کے دوران سٹریٹیجک تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے ۔ اس معاہدے کی رو سے سٹریٹیجک تعاون کے معاملے میں اہم قدم اٹھائے جائیں گے ۔ صدر ایردوان کابل میں صدر اشرف غنی کیساتھ ملاقات کے دوران افغانستان میں موجود امن قوت میں فرائض انجام دینے والے ترک فوجیوں کے فرائض کی مدت کو بڑھانے کے موضوع پر بھی بات چیت کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں