اناطولیہ ٹرانس قدرتی گیس منصوبہ بہت اہم ہے: داد اولو

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے ٹرانس اناطولین قدرتی گیس پائپ لائن تاناپ منصوبے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ایک امن کا منصوبہ ہے جو بلقان اور کاکیشیا کے درمیان امن کے پل کا کردار ادا کرے گا

156554
اناطولیہ ٹرانس  قدرتی گیس منصوبہ بہت اہم ہے: داد اولو

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے ٹرانس اناطولین قدرتی گیس پائپ لائن تاناپ منصوبے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ایک امن کا منصوبہ ہے جو بلقان اور کاکیشیا کے درمیان امن کے پل کا کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے پہلے مرحلے میں سولہ بلین مکعب گیس کی ترسیل کی جائے گی جس کی مقدار کو بعد میں 22، 24 یا پھر 32 بلین مکعب میٹر تک بڑھائی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اس گیس کو استعمال کرنے والے ممالک میں بھی شامل ہے اور پھر سن 2019 سے اس گیس کو ترکی کے راستے یورپ تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی اور آذربائیجان ایک دوسرے کو جاننے والے دو اہم ملک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ خطہ قدرتی وسائل سے مالا ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صر ف قدرتی گیس ہی کا منصوبہ نہیں ہوگا بلکہ بحرہ کیسپین سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ البانیہ کے ایڈریاٹیک تک اور وہاں سے اٹلی تک جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے آذربائیجان کو البانیہ سے ملادیا جائے گا اور اس ترکی اور یونان کے تعلقات میں مزید اضافہ دیکھا جا سکے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں