صدر ایردوان کا عزت بیگوویچ کو مبارکباد کا ٹیلی فون

صدر ایردوان نے بوسنیا ہرزِ گوینا میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت ڈیموکریٹک ایکشن پارٹی کے ڈپٹی چیرمین بیکر عزت بیگوویچ کو ٹیلی فون کرتے ہوئے بات چیت کی۔ بوشنیک رہنما بیکر عزت بیگو ویچ نے 33 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے دوسری بار کامیابی حاصل کی ہے

155166
صدر ایردوان کا عزت بیگوویچ کو مبارکباد کا ٹیلی فون

صدر رجب طیب ایردوان نے بوسنیا ہرزِ گوینا میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے بیکر عزت بیگوویچ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر ایردوان نے بوسنیا ہرزِ گوینا میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت ڈیموکریٹک ایکشن پارٹی کے ڈپٹی چیرمین بیکر عزت بیگوویچ کو ٹیلی فون کرتے ہوئے بات چیت کی۔
انہوں نے اس موقع پر انہیں کامیابی پر مبارک باد بھی پیش کی۔
بوسنیا ہرزِ گوینا میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں بوشنیک رہنما بیکر عزت بیگو ویچ نے 33 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے دوسری بار کامیابی حاصل کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں