چیک ہیگل کی وزیر دفاع عصمت یلماز سے ٹیلی فون پر بات چیت

بات چیت میں داعش دہشت گرد تنظیم کی علاقے کے لیے پیدا کردہ خطرات اور شام اور عراق کی تازہ ترین صورت حال پر غور کیا گیا۔ یگل نے شام کے مخالفین کو ترکی میں پناہ دینے اور ان کو ٹریننگ کی سہولت فراہم کرنے سمیت ترکی کے داعش کے خلاف جدو جہد میں بین الاقو امی کوالیشن میں جگہ پانے پر حکومت ترکی کا شکر یہ ادا کیا

154740
چیک ہیگل کی وزیر دفاع عصمت یلماز سے ٹیلی فون پر بات چیت

متحدہ امریکہ کے وزیر دفاع چیک ہیگل نے وزیر قومی دفاع عصمت یلمازکو ٹیلی فون کرتے ہوئے علاقائی امور پر بات چیت کی ہے۔
اس بات چیت میں داعش دہشت گرد تنظیم کی علاقے کے لیے پیدا کردہ خطرات اور شام اور عراق کی تازہ ترین صورت حال پر غور کیا گیا ۔
ہیگل نے شام کے مخالفین کو ترکی میں پناہ دینے اور ان کو ٹریننگ کی سہولت فراہم کرنے سمیت ترکی کے داعش کے خلاف جدو جہد میں بین الاقو امی کوالیشن میں جگہ پانے پر حکومت ترکی کا شکر یہ ادا کیا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ترکی پہلے ہی سے مہاجرین کی آباد کاری میں تجربہ حاصل کرچکا ہے اور سرحدی علاقے کو محفوظ بنانے میں اس نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔
ہیگل نے ترکی کے مرکزی کمان اور یورپی کمان میں مشترکہ طور پر پلان تیار کرنے والی ٹیم کو ترکی مدعو کرنے پر حکومت ترکی کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں وزرا ء نے شام میں اسد انتظامیہ کے بے بس ہونے کی وجہ سے ان حالات سے دوچار ہونے کے بارے میں بھی مطابقت پائی گئی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں