ایردوان۔پوٹن ٹیلی فونک مذاکرات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کل روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک مذاکرات کئے

153744
ایردوان۔پوٹن ٹیلی فونک مذاکرات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کل روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک مذاکرات کئے۔

صدارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ بعض بین الاقوامی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔
مذاکرات میں اعلٰی سطحی تعاون کونسل اجلاس سے متعلق تیاری کی کاروائیوں پر بھی بات چیت کی گئی اور مذکورہ اجلاس کے رواں سال کے آخر تک منعقد ہونے کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا۔
مذاکرات کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی 'پی کے کے 'اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدو جہد کر رہا ہے اور دہشت گردی کی ہر نوعیت کے خلاف ہے ، انہوں نے 5 اکتوبر کو گروزنی میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر پوٹن سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
اطلاع کے مطابق ایردوان نے پوٹن کو کریمیا کے تاتار ترکوں کو درپیش مسائل کی بھی یاد دہانی کروائی اور کہا کہ کریمیا کے ترکوں کے اندیشوں کو دور کرنے کے لئے ضروری حساسیت کا مظاہرہ کیا جانا ضروری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں