چاوش اولو نیویارک کے دورے پر

ہمارے لئے 2015 کا سال جنگ کا سال نہیں ہے۔ ترکی اس طرح کی آلودہ جنگ میں شامل نہیں ہو سکتا: چاوش اولو

153865
چاوش اولو نیویارک کے دورے پر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ترکی کی 2015۔2016 میں اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی امیدواری کے سلسلے میں نیویارک کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ملاقاتوں اور مذاکرات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

اپنی مصروفیات کے سلسلے میں انہوں نے شمالی امریکہ سفیروں کے اجلاس کی سربراہی کی اور امریکہ میں ترک کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔
میولود چاوش اولو نے اجلاس میں 1915 کے واقعات کی 100ویں سالانہ یاد کے موقع پر آرمینی ڈیاسپورا کی جاری کردہ کاروائیوں پر بھی بات کی۔
امریکہ کے اس موضوع سے متعلق روّیے پر ایک دفعہ پھر واضح اور دو ٹوک الفاظ میں زور دیتے ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ" ہمارے لئے 2015 کا سال جنگ کا سال نہیں ہے۔ ترکی اس طرح کی آلودہ جنگ میں شامل نہیں ہو سکتا"۔
چاوش اولو نے تیسرے فریق کی حیثیت کے حامل ممالک کے طرزعمل پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 1915 کے واقعات کو داخلی سیاسی حساب کتاب اور ووٹ حاصل کرنے کی کوششوں کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
چاوش اولو نے بیرونی ممالک میں مقیم ترک کمیونٹیوں کے بھی متحد ہونے کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کروائی۔
انہوں نے شمالی امریکہ سفیروں کے اجلاس میں جاری کاروائیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اجلاس میں خاص طور پر بیرونی ممالک میں ترک شہریوں کی خدمت کرنے والے قونصل خانوں کی خدمات کے معیار میں اضافے کے لئے اختیار کئے جا سکنے والے اقدامات ، ثقافتی و تعارفی کاروائیوں اور تجارتی تعلقات کے فروغ ، بیرونی ممالک کی صوبائی اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات جیسے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں ٹریولنگ قونصل خانہ خدمات کے فروغ ، بیرونی ممالک میں مقیم شہریوں کے ووٹ کا استعمال کر سکنے جیسے موضوعات پر بھی غور کیا گیا۔
چاوش اولو ملاقاتوں کے دائرہ کار میں ترکی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت کی امیدواری اور علاقے میں درپیش حالات کے بارے میں بھی مذاکرات کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں