صدر ایردوان کی محمود عباس اور خالد مشل سے ٹیلی فون پر بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے فلسطین کے صدر محمود عباس اور حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ خالد مشل سے الگ الگ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ قصرچانکایہ سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق بات چیت میں غزہ سمیت فلسطین کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ صدر ایردوان نے اسرائیل کی جانب سے مشرقی القدس میں 2 ہزار 610 عمارتوں کی تعمیر کرنے کے فیصلے کے علاوہ القدس میں مسجد القصیٰ میں مسلمانوں پر حملوں کی مذمت کی ہے

152037
صدر ایردوان کی محمود عباس اور خالد مشل سے ٹیلی فون پر بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے فلسطین کے صدر محمود عباس اور حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ خالد مشل سے الگ الگ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
قصرچانکایہ سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق بات چیت میں غزہ سمیت فلسطین کی صورت حال پر غور کیا گیا۔
صدر ایردوان کی ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت علاقے میں منصفانہ اور پائدار امن اور اسرائیل کے قبضے کے خاتمے اور سن 1967 کی سرحدوں کو بنیاد بناتے ہوئے دارالحکومت مشرقی القدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت بناتے ہوئے حل کیا جاسکتا ہے۔
صدر ایردوان نے اسرائیل کی جانب سے مشرقی القدس میں 2 ہزار 610 عمارتوں کی تعمیر کرنے کے فیصلے کے علاوہ القدس میں مسجد القصیٰ میں مسلمانوں پر حملوں کی مذمت کی ہے۔
عباس اور مشل نے بھی اسرائیلی پولیس اور یہودی آبادکاروں کی مسجد القصیٰ میں کشیدگی کا باعث بننے سے آگا کیا ہے۔
صدر ایردوان نے اپنی ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں دونوں رہنماوں سےآپس میں اتا د و یکجہتی سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایردوان نے دونوں رہنماوں کے درمیان اختلافات کو دور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکی علاقے میں قائم ہونے والی اتحادی حکومت کی حمایت کو جاری رکھے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں