یونان کے سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی

قبرص مذاکرات میں بحران کے بعد انقرہ میں یونان کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے

151063
یونان کے سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی

قبرص مذاکرات میں بحران کے بعد انقرہ میں یونان کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔

قبرصی یونانی انتظامیہ کی بحرہ روم میں گیس کی تلاش کے لئے جاری کاروائیاں انقرہ اور ایتھنز کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔
واضح رہے کہ یونانی فریق، ترکی کو قدرتی گیس کے لئے ڈرلنگ میں مداخلت کرنے کا قصوروار ٹھہرا کر قبرص امن مذاکرات سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔
اس پیش رفت پر یونان نے کل انقرہ کے سفیر کریم اُراس کو وزارت خارجہ میں طلب کیا۔
آج انقرہ میں یونان کے سفیر کاریاکوس لوکاکیس کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔
اس وقت یونانی سفیر کی وزارت خارجہ کے نائب مشیر احمد مختار اولو کے ساتھ ملاقات جاری ہے۔
سفیر سے یونانی انتظامیہ اور یونان کے ترکی کے خلاف جاری کردہ بیانات کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے اور معلومات لی جا رہی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں