اتاترک ہوائی اڈے پرایک دن میں ایک لاکھ 65 ہزارمسافروں کی آمدو رفت

ائیر پورٹ اتھارٹی سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق استنبول کے اتاتر ک ہوائی اڈے پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 667 طیاروں نے لینڈنگ اور 659 طیاروں نےپرواز کی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 371 مسافر ترکی داخل ہوئے اور 53 ہزار 13 افراد ترکی سے بیرون ملک روانہ ہوئے

149660
اتاترک ہوائی اڈے پرایک دن میں ایک لاکھ 65 ہزارمسافروں کی آمدو رفت

ائیر پورٹ اتھارٹی سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق استنبول کے اتاتر ک ہوائی اڈے پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 667 طیاروں نے لینڈنگ اور 659 طیاروں نےپرواز کی ۔
ائیر پورٹ کی انٹر نیشنل سروس سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق انٹرنیشنل لاونج سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 371 مسافر ترکی داخل ہوئے اور 53 ہزار 13 افراد ترکی سے بیرون ملک روانہ ہوئے جبکہ ڈومیسٹک لاونج سے استنبول 29 ہزارا 717 مسافر داخل ہوئے اور 34 ہزار 970 مسافر دوسرے شہروں کو روانہ ہوئے۔
اس طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اتاترک ہوئی اڈے پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 65 ہزار 71 مسافروں اور ایک ہزار تین سو تیرہ طیارو ں کو خدمات فراہم کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔
اس سے قبل اتاترک ہوائی اڈے پر 23 جون کو ریکارڈ قائم کیا گیا تھا جس میں ایک لاکھ 50 ہزار 317 مسافروں اور 1298 طیاروں کو خدمات فراہم کی گئی تھیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں