اسد کے دور میں مظالم جاری رہیں گے :چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ امریکہ اور دیگر ممالک اب شام اور عراق کے بارے میں ترکی کے مشوروں کو اہمیت نہ دینے کیوجہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر ہم ترکی کے مشوروں کیطرف توجہ دیتے تو حالات اس قدر نازک نہ ہوتے ۔

147053
اسد کے دور میں مظالم جاری رہیں گے :چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ شام میں صدر اسد کے دور اقتدار میں ملک میں ظلم وستم اور خوف و ہراس کو ختم کرنا نا ممکن ہے ۔امریکہ اور دیگر ممالک اب شام اور عراق کے بارے میں ترکی کے مشوروں کو اہمیت نہ دینے کیوجہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر ہم ترکی کے مشوروں کیطرف توجہ دیتے تو حالات اس قدر نازک نہ ہوتے ۔
انھوں نے کہا کہ علاقے سے متعلق ترکی کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ہم چار سال سے عراق اور شام کی صورتحال اور علاقے کے بارے میں معلومات رکھنےکیوجہ سے دہشت گردی کے خاتمے کے طریقہ کار اور علاقے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے کس قسم کی غلطیوں سے گریز کرنے کی وضاحت کرتے چلے آئے ہیں لیکن افسوس کہ امریکہ سمیت کسی بھی ملک نے ہمیں سمجھنے کی کوشش نہیں کی ہے ۔اگر شام میں اسد انتظامیہ کو نہ بدلا گیا تو شام مزید دلدل میں پھنس جائے گا اور نئی دہشت گرد تنظیمیں جنم لیں گی اورطاقتور بن جائیں گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں