امریکہ کے خصوصی ایلچی کا دورہ ترکی

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پساکی کے مطابق ، صدر اوباما نے داعش کے خلاف اپنے خصوصی ایلچی ریٹائرڈ جنرل جان ایلین کے معاون اور امریکی محکمہ خارجہ کے نائب مشیر بریٹ میک گرک کو ترکی کا دورہ کرنے کی ہدایت دی ہیں

147238
امریکہ کے خصوصی ایلچی کا دورہ ترکی

امریکہ داعش کے خلاف تعاون کی غرض ترکی اپنا ایک نمائندہ روانہ کر رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پساکی کے مطابق ، صدر اوباما نے داعش کے خلاف اپنے خصوصی ایلچی ریٹائرڈ جنرل جان ایلین کے معاون اور امریکی محکمہ خارجہ کے نائب مشیر بریٹ میک گرک کو ترکی کا دورہ کرنے کی ہدایت دی ہیں۔
پساکی کا کہنا تھا کہ میک گرک ترک حکام سے داعش کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
ترجمان نے دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے داعش کے خلاف صف آرا ہونے سے متعلق خبروں کے حوالے سے کہا کہ پی کے کے کا نام امریکہ کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل رہے گا


ٹیگز:

متعللقہ خبریں