ایردوان کا بانکی مون کے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کی جانب سے عالمی رہنماوں کے اعزا ز میں دیے جانے والے عشائیے میں شرکت نہیں کی ہے۔ اس عشائیے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ ان کے ٹیبل پر مصر کے فوجی صدر السیسی کو بھی جگہ دیا جانا ہے

140065
ایردوان کا  بانکی مون کے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کی جانب سے عالمی رہنماوں کے اعزا ز میں دیے جانے والے عشائیے میں شرکت نہیں کی ہے۔
صدر ایردوان کی جانب سے اس عشائیے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ ان کے ٹیبل پر مصر کے فوجی صدر السیسی کو بھی جگہ دیا جانا ہے۔
صدر ایردوان نے عوام کی جانب سے منتخب کردہ لیڈر کا فوجی لیڈر کی جانب سے تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کے خلاف ردِ عمل کے طور پر اس عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ترکی کے صدر ایردوان کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے عشائیے کے موقع پر بڑے ٹیبل جہاں پر متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما، اسپین، کے شاہ، فلپ ششم، چلی کے صدر مشل بیچلیٹ، جنوبی کوریا کے صدر پارک گیون، میکسیکو کے صدر اینرک پینا،اردن کے شاہ عبداللہ کو بیٹھایا گیا تھا ترکی کےصدر رجب طیب ایردوان اور مصر کے صدر السیسی کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن صدر ایردوان نے اس عشائیے میں السیسی کو بھی ان کی میز پر جگہ دیے جانے پر اس عشائیےمیں شرکت کرنے سے انکار کردیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں