داعش کے خلاف ہماری جدو جہد جاری رہے گی: ایردوان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک میں موجود صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی ٹیلی ویژن چینل کے ایک پروگرام میں چارلی روز کے سوالات کے جواب دیے۔ داعش دہشت گرد تنظیم کے دلدل کو ہمیں جلد از جلد خشک کرنے کی ضرورت ہے

135541
داعش کے خلاف ہماری جدو جہد جاری رہے گی: ایردوان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک میں موجود صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی ٹیلی ویژن چینل کے ایک پروگرام میں چارلی روز کے سوالات کے جواب دیے۔
چارلی روز شو میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کرنے والے صدر ایردوان نے داعش دہشت گرد تنظیم سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اپنے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں اپنے اوپر عائد ہونے والے فرائض کو ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ داعش نے جس طرح کی کاروائی اس سے قبل موصل میں کی تھی اب اسی طرح کی کاروائی اس نے کوبانی میں جاری رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف عراق اور شام کو مشترکہ طور پر قدم اٹھانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظیم کے دلدل کو ہمیں جلد از جلد خشک کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظیم کے قیا م کی زمین بشار الاسد نے تیار کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہم نے کس قسم کا کوئی تاوان ادا نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں