ترکی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اٹل ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے برلن میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے بعد داعش کے حوالے سے اہم اعلانات کیے ہیں

131512
ترکی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اٹل ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ترکی کے دہشت گردی کے خلاف ہونے کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی نے داعش تنظیم میں شمولیت کے لیے آنے والے مشکوک افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ملک بدر کیا ہے اور حالیہ سات ماہ میں تین ہزار افراد کے ترکی داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے برلن میں جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر اشٹین مائیر سے ملاقات کی۔ جس کے بعد انہوں نے مشترکہ پریس کانفرس میں ترکی کے داعش کے خلاف جہدوجہد میں پُر عزم ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترکی کے واحدانہ طور پر مداخلت کیا جا سکنےو الا ایک معاملہ نہیں ہے۔
ترکی، لبنان اور اردن میں شامی مہاجرین کی صورتحال کی بھی وضاحت کرنے والے وزیر چاوش اولو نے کہا کہ ترکی میں مقیم شامی پناہ گزینوں کو کسی قسم کی پریشانی لا حق نہیں ہے۔ تا ہم لبنان اور اردن کو اس ضمن میں امداد و تعاون فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
جرمن وزیر کا بھی اس موقع پر کہنا تھا کہ داعش کا معاملہ ترکی کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جرمن حکومت نے عراق کو اسلحہ اور فوجی سازوسامان کی امداد کا فیصلہ کافی سوچ و بیچار کے بعد کیا گیا ہے۔
اس چیز کا مقصد حکومت عراق کو استحکام دلانے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں