ترکی مقدونیہ کی نیٹو کی رکنیت کے ساتھ تعاون کرتا رہے گا

ہم مقدونیہ کی یورپی یونین کی رکنیت کی بھی حمایت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایک دن ہم مل کر یورپی یونین میں شامل ہوں گے: داود اولو

130537
ترکی مقدونیہ کی نیٹو کی رکنیت کے ساتھ تعاون کرتا رہے گا

کل انقرہ نے دو اہم مہمانوں کی میزبانی کی۔۔۔

اطلاع کے مطابق ڈنمارک کے اسمبلی اسپیکر موگینس لوکوٹو فوٹ اور مقدونیہ کے وزیر اعظم نکولا گروویسکی نے صدر رجب طیب ایردوان، اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک اور وزیر اعظم احمد داود اولو کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور آئندہ دنوں میں اٹھائے جانے والے اقدمات کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
ڈنمارک کے اسمبلی اسپیکر موگینس لوکوٹو فوٹ نے پہلے اسمبلی اسپیکر جمیل چیچک کے ساتھ ملاقات کی ۔
وزیر اعظم احمد داود اولو نے مہمان اسمبلی اسپیکر کے ساتھ مذاکرات کئے جو ایک گھنٹے تک جاری رہے۔
داود اولو کے دوسرے مہمان مقدونیہ کے وزیر اعظم نکولا گروویسکی تھے۔
داود اولو نے سرکاری تقریب کے ساتھ مہمان وزیر اعظم کا استقبال کیا ،یہ تقریب داود اولو کے وزارت اعظمٰی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی سرکاری تقریب کی حیثیت بھی رکھتی ہے۔
دونوں وزرائے اعظم کے درمیان مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے داود اولو نے کہا کہ ترکی مقدونیہ کی نیٹو کی رکنیت کے ساتھ تعاون کرتا ہے اور تعاون کرنا جاری رکھے گا۔
داود اولو نے کہا کہ ہم مقدونیہ کی یورپی یونین کی رکنیت کی بھی حمایت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایک دن ہم مل کر یورپی یونین میں شامل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان 400 ملین ڈالر کے قریب خارجہ تجارتی حجم کو جلد از جلد 1 بلین ڈالر تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے ترک کاروباری دنیا کو مقدونیہ میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی تحریک دی۔
صدر رجب طیب ایردوان نے بھی ڈنمارک کے اسمبلی اسپیکر موگینس لوکوٹوفوٹ اور مقدونیہ کے وزیر اعظم نکولا گرووسکی کے ساتھ ملاقات کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں