قبرصی ترک جمہوریہ کا امن و سکون ترکی کا امن و سکون ہے

آئیے امن قائم کریں اور کل نہیں آج، اگلے ہفتے نہیں رواں ہفتے میں اور اگلے سال نہیں رواں سال میں امن کا قیام عمل میں لائیں: داؤد اولو

128730
قبرصی ترک جمہوریہ کا امن و سکون ترکی کا امن و سکون ہے

داؤد اولو کے خطاب میں امن کے پیغامات۔۔۔

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے وزارت اعظمٰی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا بیرون ملک دورہ کل شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا کیا۔
قبرص پہنچنے پر ان کا سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا گیا اور اپنی مصروفیات کا آغاز داؤد اولو نے مسئلہ قبرص کے حوالے سے اہم ناموں میں سے ڈاکٹر فاضل کیوچک اور سابق صدر رؤف دینکتاش کی قبروں پر حاضری سے کیا۔
اس کے بعد داؤد اولو نے قبرص کے صدر درویش ایر اولو کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں امن کے پیغامات ان کے ایجنڈے پر رہے۔
خطاب میں یونان کو بھی مخاطب کرتے ہوئے داؤد اولو نے کہا کہ "میں یہاں سے جناب آناستاسیادس سے کہتا ہوں کہ آئیے امن قائم کریں اور کل نہیں آج، اگلے ہفتے نہیں رواں ہفتے میں اور اگلے سال نہیں رواں سال میں امن کا قیام عمل میں لائیں۔ کیوں کہ ہر وہ حل جسے کل پر ڈالا جائے گا وہ مسئلے کو پیچیدہ بنانے کا سبب بنے گا۔لہذا اس مسئلے کو التوا میں نہ ڈالیں میں یہاں سے یونان سے بھی کہتا ہوں کہ آئیے مل کر قیام امن کو یقینی بنائیں"۔
اس کے بعد وزیر اعظم داؤد اولو نے سڑکوں پر گھوم پھر کر عوام کے ساتھ ملاقات کی اور علاقے میں جنوب سے شمال کی طرف جانے والی واحد چوکی پر پہنچے اور حکام سے معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے اپنی مصروفیات کے دوران قبرص کی قومی اسمبلی کی اسپیکر سیبل سیبر اور وزیر اعظم اوزقان یورگان جی کے ساتھ بھی ملاقات کی۔
مذاکرات میں قبرص کے ساتھ تعاون کا بھر پور شکل میں اعادہ کیا گیا۔
داؤد اولو نے کہا کہ شمالی قبرص کے ساتھ ترکی کا تعاون جاری رہے گا ۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور اس کے عوام کا امن و سکون ترکی کا امن و سکون ہے، ترکی کی خوشی ہے۔
وزیر اعظم داؤد اولو نے وزیر اعظم یوگان جی اولو کی طرف سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے اعشائیے میں بھی شرکت کی اور باسفورس شہداء کے قبرستان اور قبرصی ترک امن فورسز کمانڈ آفس کا بھی دورہ کیا۔
اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد داؤد اولو وطن واپس لوٹ آئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں