بوزقر کی یورپی پارلیمانی ارکان سے ملاقات،باہمی تعلقات پرغور

یورپی یونین امور کے وزیر ولکان بوزقر نے اسٹراس برگ میں گزشتہ روز یورپی پارلیمان اور یورپی کونسل کے حکام سے مذاکرات کیے جن میں باہمی تعلقات پر بات چیت کی گئی

129060
بوزقر کی یورپی پارلیمانی ارکان سے ملاقات،باہمی تعلقات پرغور

یورپی یونین امور کے وزیر ولکان بوزقر نے اسٹراس برگ میں گزشتہ روز یورپی پارلیمان اور یورپی کونسل کے حکام سے مذاکرات کیے ۔
یورپی پارلیمان کے اسپیکر مارٹن شولز ،نائب اسپیکر الیکسینڈر گراف لیمبس ڈورف اور یورپی پارلیمان اور یورپی یونین ترکی مشترکہ پارکیمانی کمیشن کے رکن یاں پال ڈینانوٹ سے ملاقات کے بعد بوزقر نے اسٹراس برگ میں متعین ترک قونصل خانے میں فرانس میں بسی ترک برادری کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ۔
بوزقر آج برسلز میں بیلجیئم کے وزیر خارجہ ڈیڈی رینڈر اور یورپی یونین کے وسعتی امور کے ذمہ دار اسٹیفن فولے سے ملاقات کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں