ترکی سلسلہ رکنیت یورپی یونین میں تیزی لا رہا ہے

کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے کا اہم ترین موضوع سلسلہ رکنیت تھا، ترکی نے اس حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے

127310
 ترکی سلسلہ رکنیت  یورپی یونین میں تیزی لا رہا ہے

حکومت ِ ترکی نے سلسلہ رکنیت یورپی یونین میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بارے میں تین مرحلوں پر مشتمل کاروائی منصوبے کا اعلان نائب وزیراعظم بلنت آرنچ نے کیا۔
کل کے کابینہ اجلاس کے اختتام پر اعلانات کرنے والے آرنچ نے اجلاس کے دوران زیر بحث آنے والے معاملات کی تفصیلات سے پریس کو آگاہی فراہم کی۔
انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس کا اہم ترین ایجنڈہ یورپی یونین کی مستقل رکنیت کا عمل تھا۔
"ہم یورپی یونین کے ہدف سے پیچھے نہیں ہٹے" کہنے والے آرنچ نے واضح کیا کہ اس ضمن میں تین مراحل پر مبنی ایک ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ " پہلا کاروائی منصوبہ سن 2014 کے اختتام تک ساڑھے تین ماہ پر محیط ہو گا، دوسرے کاروائی منصوبے کا دورانیہ عام انتخابات تک جبکہ تیسرا کاروائی سن 2019 تک کے دورانیے پر مبنی ہو گا۔
دنیا کے ایجنڈے کو تبدیل کرنے والے داعش کے خطرے پر بھی اپنے جائزے پیش کرنے والے حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکی اپنے دوست اور اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش میں ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں