قبرص کو جزیرہ امن بنایا جائے: داود اولو

اپنے پہلے سرکاری دورے کا آغاز شمالی قبرصی ترکی جمہوریہ سے کرنے والے وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے صدر درویش ایر اولو سے ملاقات کرنے کے بعد مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا

128271
قبرص کو جزیرہ امن بنایا جائے: داود اولو

اپنے پہلے سرکاری دورے کا آغاز شمالی قبرصی ترکی جمہوریہ سے کرنے والے وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے صدر درویش ایر اولو سے ملاقات کرنے کے بعد مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
وزیراعظم داؤد اولو نے اس موقع پر کہا کہ جزیرے کو امن کا جزیرہ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ پورے علاقے میں امن قائم کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مسئلہ قبرص کو حل کرنے کے لیے بڑے مصم ارادے کا اظہار کیا ہے لیکن ہمارے اس ارادے کی کوئی قدر نہیں کی گئی اور ہمیں کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر یونان کے وزیراعظم انڈونیس سماراس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ تیار ہیں تو ہم اکھٹے ہی پہلے جنوبی قبرص کا دورہ کرتے ہیں اور وہاں چائے پینے کے بعد شاملی قبرصی ترک جمہوریہ چلتے ہیں ۔ بحرہ روم کئی ایک ثقافتوں اور اقوام کو علاقہ ہے۔ آئیے اب اس علاقے کو ایک بار پھر امن کا گہوارہ بناتے ہیں۔
وزیراعظم احمد داؤد اولو نے مسئلہ قبرص کے حل کے بارے میں کہا ہے کہ آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر اکٹھا ہونے کا موقع ملے گا جس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اس وقت تک وہاں پر بیٹھا جائے جب تک اس مسئلے کو حل نہیں کرلیا جاتا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں