ہم داعش کے خلاف محض انسانی امداد فراہم کر سکتے ہیں:ایردوان

قطر کے دورے سے وطن واپسی پر صدر رجب طیبا یردوان نے صحافیوں کے داعش کے خلاف جنگ کے حوالے سے سوالات کا جواب دیا

127188
ہم داعش کے خلاف محض انسانی امداد فراہم کر سکتے ہیں:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ کے معاملے میں "ترکی سے انسانی امداد کے علاوہ کسی دوسری چیز کی توقع نہیں کی جا سکتی۔"
صدر نے سرحدی علاقے میں بفر زون قائم کیے جانے کے دعووں کے حوالے سے کہا کہ "ترک مسلح افواج اس ضمن میں اپنی کاروائیاں کر رہی ہے۔جس کے بعد ہمیں رپورٹ پیش کی جائیگی اور اگر ضرورت پڑی تو اس ضمن میں کسی فیصلے تک پہنچیں گے۔"
قطر سے وطن واپسی پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے والے صدر ایردوان نے عالمی برادری کے داعش تنظیم کے خلاف جنگ کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر اپنے جائزے پیش کیے۔
انہوں نے بتایا کہ "اس ضمن میں کام کرتے ہوئے کسی روڈ میپ کا تعین کیا جائیگا۔ اس روڈ میپ کا جائزہ لیتے ہوئے ہی ہم کسی نتیجے تک پہنچ سکیں گے۔"
صدر نے داعش کی تحویل میں ہونے والے موصل قونصل خانے کے 49 ترک ملازمین کی بازیابی کے بارے میں کہا کہ"ہم اس مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں میں ہیں۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں