داعش کے خلاف کاروائی میں فی الحال نیٹو شامل نہیں:راسموسین

نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرس فوگ راسموسین نے کہا ہے کہ داعش کوئی حکومت نہیں بلکہ دہشت گرد تنظیم ہے جو کہ علاقے کو مذہبی فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنا چاہتی ہے جس کے خلاف کاروائی کرنا اہم ہے

127297
داعش کے خلاف کاروائی  میں فی الحال نیٹو شامل  نہیں:راسموسین

نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرس فوگ راسموسین نے کہا ہے کہ ترکی نے تنظیم میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
داعش کے خلاف جنگ کے سوال کے جواب میں راسموسین نے کہا کہ ترک حکومت کے ساتھ تنظیم کا مکمل رابطہ قائم ہے اور ہمیں جب بھی ضرورت پڑی ترکی نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق میں داعش کے خلاف آپریشن میں نیٹو نہیں بلکہ رضا کارانہ طور پر دیگر ممالک بھی شامل ہیں ۔
راسموسین نے کہا کہ داعش کوئی حکومت نہیں بلکہ دہشت گرد تنظیم ہے جو کہ علاقے کو مذہبی فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنا چاہتی ہے جس کے خلاف کاروائی کرنا اہم ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں