محکمہ مذیبی امور کے سربراہ کا دورہ جارجیا

مہمت گورمیز نے باطوم میں مذاکرات کےد وران مختلف مذہبوں اور عقیدوں سے تعلق رکھنے والے انسانوں کے آزادانہ طور پر زندگی بسر کرنے کی ضرورت پر زور دیا

126253
محکمہ مذیبی امور کے سربراہ کا دورہ جارجیا

محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز نے جارجیا کے دورے کے آخری روز باطوم میں مختلف ملاقاتیں سر انجام دیں۔
آجارا خود مختار جمہوریہ کے حکومتی سربراہ آرچل ہبادزے سے ملاقات کرنے والے گورمیز نے اس موقع پر مختلف عقیدوں کی آزادہ پر توجہ مبذول کرائی۔
انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں کسی ملک کی عظمت، مختلف مذاہب کے حامل انسانوں کے آزادانہ اور امن و آشتی کے ماحول میں زندگی بسر کرنے کا ماحول فراہم کرنے میں پنہاں ہے۔
باطوم کے مسلمان شہریوں کے ساتھ یکجا ہونے والے مہمت گورمیز نے ان کے مسائل کو بڑے غور سے سنا۔
باطوم کی مرکزی جامع مسجد میں ظہر کی نماز کی امامت کے بعد جناب مہمت گورمیز کل شام وطن لوٹ آئے۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں