ترکی فعال مذاکراتی دور میں داخل ہو ریاہے

ترکی یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات میں ایک اور فعال دور میں داخل ہو رہا ہے۔

122422
ترکی فعال مذاکراتی دور میں داخل ہو ریاہے

ترکی یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات میں ایک اور فعال دور میں داخل ہو رہا ہے۔۔۔

ترکی کے یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشیئٹر وولکان بوزکِر یورپی دارالحکومتوں میں اپنے متوقع دوروں کو لیزبون سے شروع کر رہے ہیں۔
پُرتگال میں اپنی ملاقاتوں کے دوران بوزکِر ترکی کی اصلاحات اور اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔
پرتگال میں اپنی مصروفیات کے سلسلے میں سب سے پہلے وزیر اعظم پیڈرو پاسوس کوایلو کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
اس کے بعد وہ نائب وزیر اعظم پاؤلو پورتاس کے ساتھ مذاکرات کریں گے اور پرتگال کی پارلیمنٹ میں بھی ملاقاتیں کریں گے۔
کل بوزکِر پرتگال کے وزیر خارجہ روئی مکیٹ کے ساتھ مزاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ پرتگال ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کا سب سے بڑا حامی ہے۔
وولکان بوزکِر آئندہ ہفتے برسلز سٹارزبرگ تشریف لے جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں