گیارہویں صدر عبداللہ گل کو کرغزستان کا اعلیٰٰ نشان دینے کا فیہصلہ

کرغزستان کے صدارتی پریس آفس سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر آلماز بیگ آتام بائیف نے ترکی کے گیارہویں صدر عبداللہ گل کو کرغزستان مملکت کے دانا کار نشان کو عطا کرنے کے حکم پر دستخط کردیے ہیں

119241
گیارہویں صدر عبداللہ گل کو کرغزستان کا اعلیٰٰ نشان دینے کا فیہصلہ

گیارہویں صدر عبداللہ گل کو کرغزستان مملکت کے دانا کار نشان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کرغزستان کے صدارتی پریس آفس سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر آلماز بیگ آتام بائیف نے ترکی کے گیارہویں صدر عبداللہ گل کو کرغزستان مملکت کے دانا کار نشان کو عطا کرنے کے حکم پر دستخط کردیے ہیں۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آتام بائیف نے صدر گل کے ترکی اور کرغزستان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنے عہد میں بڑا نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کے گیارہویں صدر عبداللہ گل نے ترکی زبان بولنے والے ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں بھی بڑا نمایا ں کردارا ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر صدر گل کی صحت اور طویل عمر کی بھی دعا کی۔
دانکار مملکتی نشان صدر کی جانب سے سن 1999 سے اب تک دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مددگار ہونے والیء اہم شخصیات کو عطا کیا جاتا ہے۔ اس سے پہلے وزیراعظم رجب طیب ایردوان کو بھی سن 2010 میں اس اعزاز سے نوازہ جا چکا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں