چک ہیگل کا دورہ انقرہ

چانایہ ریذیڈنسی میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مہمان وزیر کے ساتھ ملاقات کی

119403
چک ہیگل کا دورہ انقرہ

امریکہ کے وزیر دفاع چک ہیگل کل انقرہ کے دورے پر تھے۔

جارجیا میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد چک ہیگل کل ترکی پہنچے ۔
انقرہ میں سب سے پہلےانہوں نے ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اوزیل کے ساتھ ملاقات کی۔
اس کے بعد چانکایہ ریذیڈنسی میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مہمان وزیر کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات میں داعش کے خطرے اور علاقائی و عالمی سکیورٹی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
بعد ازاں ہیگل نے مزار اتاترک پر حاضری دی اور مزار پر پھول چڑھائے۔
اس دوران وزیر اعظم احمد داؤد اوعلو نے بھی وزارت اعظمیٰ کی مرکزی عمارت میں وزارت خارجہ کے مشیر فریدون سنر لی اوعلو اور واشنگٹن میں ترکی کے سفیر سردار کلچ کے ساتھ ملاقات کی۔
دن کے آخر میں مہمان وزیر دفاع چک ہیگل نے وزیر اعظم داؤد اوعلو کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات 40 منٹ تک جاری رہے جن میں داؤد اوعلو اور ہیگل نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں تعاون کے موضوع پر بات چیت کی۔
مذاکرات میں یوکرائن، شام اور عراق سمیت علاقائی پیش رفتوں پر بھی غور کیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں