ایردوان ۔ اوباما ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اخباری نمائندوں کو ،ویلز میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے دوران امریکہ کے صدر باراک اوباما کے ساتھ ملاقات کی تفصیلات کے بارے میں بتایا

117070
ایردوان ۔ اوباما ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اخباری نمائندوں کو ،ویلز میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے دوران امریکہ کے صدر باراک اوباما کے ساتھ ملاقات کی تفصیلات کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ" میں نے اوباما کے ساتھ ملک میں موجود لیکن ملکی قوانین کی اطاعت نہ کرنے والے افراد یا گروپوں کے طور پر پہچانی جانے والی" متوازی ساخت " کے بارے میں بات چیت کی ، انہوں نے ہم سے معلومات مانگی ہیں اور ہم ضروری معلومات فراہم کریں گے"۔
ایردوان نے اوباما سے کہا کہ یہ متوازی ساخت ترکی کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے اور اس پر توجہ دینا ضروری ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ امریکہ اور ترکی کی خفیہ ایجنسیاں اور خارجہ وزارتیں اس موضوع پر کام کریں گی۔
انہوں نے جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کے ساتھ بھی ملاقات کی جس میں جرمنی کے، ترکی کی فون ہیکنگ کے دعووں پر بات چیت کی گئی۔
صدر ایردوان نے کہا کہ دونوں ملکوں کی خفیہ ایجنسیاں فون ہیکنگ کے بارے میں مذاکرات کریں گی اور مرکل بھی اس موضوع پر بغور نظر رکھیں گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں