علاقائی تحفظ و استحکام ہمارے اولین کے اہداف میں ہے : ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے نیٹو کے سربراہی اجلاس میں افغانستان، عراق اور شام کے حوالے سے اہم امور کو عملی جامہ پہنائے جانے کی اپیل کی ہے

115677
علاقائی تحفظ و استحکام ہمارے اولین کے اہداف میں ہے : ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے نیٹو کے سربراہی اجلاس میں ترکی کے خطے کے معاملات کے بارے میں پالیسیوں اور مؤقف کو بیان کیا ہے۔
ایردوان نے افغانستان، آذربائیجان، کریمیا ، شام اور عراق میں لازمی طور پر اٹھائے جانے کی ضرورت ہونے والے اقدامات کے حوالے سے عالمی سربراہان سے تبادلہ خیال کیا ہے۔
افغانستان میں صدارتی انتخابات کے سلسلے کو قلیل ترین مدت میں نکتہ پذیر کیے جانے کی توقع کا اظہار کرنے والے ایردوان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ایساف کے فرائض کے خاتمے کے بعد بھی برادر افغان عوام کو ان کے حال پر نہیں چھوڑا جائیگا ،انہیں ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یوکرین کی سیاسی آزادی، ملکی سالمیت، حاکمیت اور قدمی یکجہتی کے لیے ترکی کی حمایت و تعاون کو آئندہ کے دور میں بھی جاری رکھا جائیگا۔
نیٹو کی طرف آذربائیجان کو دیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دینے والے ایردوان نے بتایا کہ مسئلہ قارا باغ کو آذربائیجان کی زمینی سالمیت کے دائرہ عمل میں حل کیا جانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے عراق، شام اور علاقائی تحفظ اور استحکام کے لیے خطرہ تشکیل دینے والے کسی ماحول کے خلاف اتحاد و یکجہتی کے پر عزم اقدامات اٹھائے جانے کے تقاضے کو بھی زیر لب لایا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں