ہم نے ترک حکام سے ملاقات کی ہے: جین پساکی

ترکی کے دوست اور اتحادی کی حیثیت سے ہم قریبی اتحاد کو تقویت دینے اور کلیدی شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کے لئے باہمی وابستگی کا دفاع کرتے ہیں

112849
ہم نے ترک حکام سے ملاقات کی ہے: جین پساکی

امریکہ کی طرف سے فون ہیکنگ کے بارے میں بیان۔۔۔
امریکی وزارت دفاع کی ترجمان جین پساکی نے امریکی خفیہ ایجنسی کے حکام کی ترکی کے بارے میں کاروائیوں سے متعلق جرمن ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبر کے بارے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ترک حکام سے ملاقات کی ہے۔
پساکی نے اپنی روزمّرہ کی پریس بریفنگ میں فون ہیکنگ کے دعووں سے متعلق سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ " ترکی کے دوست اور اتحادی کی حیثیت سے ہم قریبی اتحاد کو تقویت دینے اور کلیدی شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کے لئے باہمی وابستگی کا دفاع کرتے ہیں"۔
پالیسی کی ضروریات کے تحت ہم خفیہ ایجنسی کی فون ہیکنگ کی کاروائیوں سے متعلق رائے عامہ کے سامنے کوئی بیان نہیں دے سکتے تاہم ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اس موضوع پر ترک حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے اور اس سلسلے میں مذاکرات جاری رہیں گے۔
پساکی نے اس سوال کے جواب میں کہ" اگر یہ دعوے درست ہوں تو کیا امریکی حکومت اپنی ترکی کی کاروائیوں کو ختم کرنے کا وعدہ کر سکتی ہے؟ کہا کہ امریکہ کے صدر باراک اوباما امریکہ کے خبریں اکٹھی کرنے کے طریقے پر دوبارہ سے نظر ثانی کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے صدر اوباما کے رواں سال کے آغاز میں کئے گئے خطاب کی طرف اور اس خطاب میں متعدد اصلاحاتی تدابیر کے اعلان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ" اس کے علاوہ میرے پاس کہنے کو اور کچھ نہیں ہے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں