عامر لی کے لئے ترکی ہلال احمر کی امدادی کاروائیاں جاری

امدادی ٹرالروں کو تُز ہُرماتو میں روکے رکھا گیا اور اس کے بعد عامر لی کے محاصرے کو اٹھائے جانے کے بعد امدادی سامان کو قصبے میں پہنچایا گیا، ٹرالر میں موجود امدادی سامان کو ضرورت مند ترکمین کنبوں میں تقسیم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے

111414
عامر لی کے لئے ترکی ہلال احمر کی امدادی کاروائیاں جاری

عامر لی کے لئے ترکی ہلال احمر کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دو ماہ سے دہشت گرد تنظیم داعش کے زیر محاصرہ علاقے عامر لی میں ترکمین عوام کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی ٹرالروں کو تُز ہُرماتو میں روکے رکھا گیا اور اس کے بعد عامر لی کے محاصرے کو اٹھائے جانے کے بعد امدادی سامان کو قصبے میں پہنچایا گیا، ٹرالر میں موجود امدادی سامان کو ضرورت مند ترکمین کنبوں میں تقسیم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترکی ہلال احمر کے عراق میں امدادی کاروائیوں کے ذمہ دار اُمید ترک آرسلان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ رکاوٹوں کے ہٹنے کے بعد پہلا امدادی ٹرالر عامر لی پہنچ گیا ہے اور ہم ترکمین عوام کے لئے انسانی امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
عراق ترکمین فرنٹ کے سربراہ ہیثم مختار اوعلو نے بھی کہا ہے کہ " مشکل دنوں میں ہمارا ساتھ دینے پر میں ترکی کی حکومت اور مخیر ترک عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں"۔
واضح رہے کہ عامر لی میں اکثریتی آبادی ترکوں کی ہے اور یہ علاقہ 2 ماہ سے داعش کے محاصرے میں تھا۔ زمین سے علاقے تک رسائی نہ ہو سکنے کی وجہ سے بغداد سے پرواز لینے والے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے علاقے میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا تھا۔ عراقی فوج بھی، پیش مرگوں، شعیہ ملیشیا اور امریکہ کی فضائی معاونت سے داعش کے عسکریت پسندوں کو پیچھے ہٹا کر عامر لی میں داخل ہو گئی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں