ترک کابینہ کا اجلاس

کابینہ کے اجلاس کی نو منتخب وزیر اعظم پہلی بار صدارت کر رہے ہیں، جس میں کابینہ میں شامل نئی چار شخصیات بھی شامل ہیں

110316
ترک کابینہ کا اجلاس

ترک کابینہ کا اجلاس منعقد ہورہاہے۔
اجلاس میں حکومتی پروگرام پر غور کیا جا رہا ہے۔ یہ اجلاس وزیر اعظم احمد داؤد اولو کی زیر ِ صدارت پہلے اجلاس کی خصوصیت کا حامل ہے۔
جس میں نائب وزراء اعظم نعمان کرتولمش اور یالچن آق دوآن سمیت کسٹم اور تجارتی امور کے وزیر نورالتین جانیک لی اور یورپی یونین امور کے وزیر وولکان بوزکھر پہلی بار شریک ہوئے ہیں۔
اجلاس میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دورے میں صدر رجب طیب ایردوان کی ہمراہی کرنے والے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو شامل نہیں ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں