قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس

اجلاس میں نئے حکومتی پروگرام پر بحث چھیڑی جائیگی، علاوہ ازیں آق پارٹی پارلیمانی گروپ کا اجلاس بھی آج منعقد ہو گا

110062
قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس

ترکی کی قومی اسمبلی اس ہفتے باسٹھویں حکومت کے پروگرام پر بحث چھیڑنے اور اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے آج ایک اجلاس منعقد کرے گی۔
جمیل چیچک کی اپیل پر آج ہنگامی طور پر یکجا ہونے والی اسمبلی اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پیکٹ بل کے لیے اپنا کام شروع کرے گی۔
جنرل کمیٹی میں نئے حکومتی پروگرام کو پڑھے جانے کے بعد چار ستمبر بروز جمعرات اس پر بحث چھیڑی جائیگی۔
جبکہ اس کی تکمیل کے بعد چھ ستمبر کو اعتماد کا ووٹ لیا جائیگا۔
دوسری جانب نئے ہفتے کے پہلے روز آق پارٹی کے پارلیمانی کا گروپ اجلاس بھی منعقد ہو گا۔ وزیر اعظم اور آق پارٹی کے رہنما احمد داؤد اولو پہلی بار اس عہدے کے ساتھ ممبران اسمبلی سے خطاب کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں