صدر ایردوان کے لیے نیا طیارہ

طویل المسافت پرواز کا حامل 330-220 قسم کے طیارے کو ضروری کاروائی کے بعد ایردوان کے استعمال کے لیے دے دیا جائیگا

107954
صدر ایردوان کے لیے  نیا طیارہ

صدر ایردوان کا نیا طیارہ ترکی پہنچ گیا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان کے لیے اڑھائی برس قبل آرڈر کردہ اور امریکہ میں تجدید کا عمل پایہ تکمیل کو پہنچنے والا ایئر بس 330-220 قسم کا طیارہ استنبول پہنچ گیا ہے۔
اس سے قبل کے طیارے کے بحیرہ اوقیانوس کو پار کرنے کے لیے لازمی استعداد کے حامل نہ ہونے کی بنا پر ایردوان کے لیے اڑھائی برس قبل آرڈر کیا گیا طویل المسافت طیارہ کل صبح چھ بج کر چالیس منٹ پر استنبول کے صبیحہ گوکھچن ہوائی اڈے پر اترا۔
اس طیارے پر ترکی میں پینٹ کیا جائیگا۔ کسٹم اور دیگر کاغذی کاروائی کے بعد طیارے کو صدر ایردوان کی خدمات کے لیے پیش کر دیا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں