غیر ملکی رہنماوں کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں

صدارتی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی غرض سے ترکی میں موجود بعض رہنماوں نے صدر گل اور وزیراعظم ایرودان سے ملاقاتیں کیں

106282
غیر ملکی رہنماوں کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں

صدر عبداللہ گل نے قازقستان کے صدر نور سلطان نظر بائیف سے ایک عشایئے میں ملاقات کی ۔
صدارتی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی غرض سے ترکی میں موجود مہمان صدر نے انقرہ میں متعین قازق سفارت خانے میں صدر گل کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا ۔
دوسری جانب وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کےلیے آنے والے بوسنیا کی صدارتی کونسل کے صدر باقر عزت بیگوویچ اور شمالی عراقی انتظامیہ کے وزیر اعظم ناچیروان بارزانی سے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقاتیں کیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں