مسئلہ قبرص کے حل کے بارے میں مذاکرات

ترک فریق کے باس اب مزید مراعات دینے کی گنجائش باقی نہیں بچی: اوزیر سائے

104704
مسئلہ قبرص کے حل کے بارے میں مذاکرات

مسئلہ قبرص کے حل کے حوالے سے سلسلہ مذاکرات کا عمل جاری ہے۔
جزیرے میں کسی مستقل شراکت داری کی حامل ریاست کے قیام کی خاطر قبرصی ترک مذاکرات کار قدرت اوزیرسائے اور قبرصی یونانی مذاکرات کار اندریاس ماورویانس نے بفر زون کل دوبارہ ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں نئے سلسلے میں مذاکرات کے کس طرح آگے بڑھنے، اقوام متحدہ کے کردار اور اس عمل کو کس طرح سرعت دے سکنے کے بارے میں غور و خوض کیا گیا۔
مذاکرات کار اوزیر سائے کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی طرف سے ناوریجین سفارتکار ایسپن ایدے کو مشیر خاص کے طور پر متعین کیے جانے کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے خیال کے مطابق اس مشیر کے مسئلہ قبرص سے پوری طرح آگاہی رکھنے یا نہ رکھنے کا معاملہ اہم نہیں ہے اصل چیز مذاکرات میں پیش رفت کے لیے اس کی معاونت ہو گی۔
اوزیر سائے نے مزید بتایا کہ اب ہمارے پاس مزید مراعات دینے کی حد باقی نہیں بچی اور اب قبرصی یونانی انتظامیہ کی باری ہے۔ کسی پائدار حل کے حصول کے لیے قبرصی یونانیوں کو مراعات دینا ہوں گی۔
دونوں فریقین کے درمیان آئندہ کے مذاکرات 2 ستمبر کو سر انجام پائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں