جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کا پہلا ہنگامی اجلاس شروع ہو گیا

یہ مشن کی تبدیلی نہیں نام کی تبدیلی ہے اور یہ کسی صورت بھی ایک وداع نہیں ہے: ایردوان

105033
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کا پہلا ہنگامی اجلاس شروع ہو گیا

ترکی کی حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کا پہلا ہنگامی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔
اجلاس ، ملک کے 12 منتخب صدر، وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کی میزبانی میں انقرہ اسپورٹس کمپلکسی میں ہو رہا ہے۔
کمپلکسی کے سامنے منتظر عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم ایردوان نے کہا کہ "یہ مشن کی تبدیلی نہیں نام کی تبدیلی ہے اور یہ کسی صورت بھی ایک وداع نہیں ہے"۔
انہوں نے جمعہ کے روز نئی کابینہ کے بھی قائم ہونے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم اور منتخب صدر رجب طیب ایردوان اجلاس میں پارٹی چئیر مین کا عہدہ وزیر خارجہ احمد داؤد اوعلو کو منتقل کریں گے۔
کل منتخب صدر رجب طیب ایردوان اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں حلف اٹھائیں گے اور اختیارات کی منتقلی کی تقریب کے ساتھ عبداللہ گل سے خالی ہونے والی صدارتی ریذیڈینسی میں منتقل ہوں گے۔
اس سے اگلے دن ایردوان نئے پارٹی چئیر مین احمد داؤد اوعلو کو حکومت بنانے کے فرائض سونپیں گے۔
ان تقریبات کی وجہ سے متعدد غیر ملکی سربراہان، صدور اور وزرائے اعظم ترکی تشریف لائے ہیں۔
موضوع کی مناسبت سے مقدونیہ ترک ڈیمو کریٹک پارٹی کے چئیر مین کینان حسیب نے کہا کہ یہ ترکی، عالم ترک اور عالم اسلام کے لئے ایک اہم دن ہے۔
حسیب نے کہا کہ "ایردوان ایک ایسی شخصیت ہیں کہ جو متعدد ممالک میں ، ترک النسل لوگوں اور خاص طور پر بالقانی ممالک میں مسلمانوں کے دلوں میں گھر کئے ہوئے ہیں۔ وہ ایک ایسے لیڈر ہیں کہ جو براہ راست ترک النسل عوام کے مسائل کے ساتھ بھی اور دیگر ممالک کی عوام کے مسائل کے ساتھ بھی دلچسپی لیتے ہیں"۔
کھارا باع کے نائب وزیر اعظم رافتع ہوسو وچ نے وزیر اعظم کے عہدے پر متعین ہونے کے حوالے سے احمد داؤد اوعلو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ داؤد اوعلو بالقانی ممالک کے نقطہ نظر سے نہایت اہمیت کی حامل شخصیت ہیں۔
ہوسو وچ نے کہا کہ "احمد داؤد اوعلو بالقانی ممالک کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر خارجہ ہیں اور انہوں نے ہمارے باہمی تعلقات کو نہایت بلند سطح پر پہنچایا ہے"۔
کوسووا کے وزیر برائے عوامی نظم و ضبط اور کوسووا ترک ڈیموکریٹک پارٹی کے چئیرمین ماہر یاجی لار نے بھی کہا کہ داؤد اوعلو بالقانی ممالک میں اثر و رسوخ والے اور کوسووا کے ترکوں کے ساتھ دلچسپی لینے والے وزیر خارجہ ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ داؤد اوعلو نئے ترکی میں بھی کامیاب رہیں گے اور نئے مضبوط وزیر اعظم اور مضبوط صدر کے ساتھ ترکی اپنے اثر و رسوخ میں مزید اضافہ کرے گا۔ ترکی سے باہر کے ترکوں کے طور پر ہم بھی خود کو خوش قسمت کر رہے ہیں"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں