وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے غزہ کے زخمیوں کی عیادت کی

غزہ کی ایک چھوٹی بچی کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے وزیر اعظم ایردوان جذباتی ہو گئے

102861
وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے غزہ کے زخمیوں کی عیادت کی

وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے ترکی میں زیر علاج غزہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔
غزہ کی ایک چھوٹی بچی کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے وزیر اعظم ایردوان جذباتی ہو گئے۔
ترکی ، غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران زخمی ہونے والوں کے علاج کے لئے متحرک ہو گیاہے۔
وزیر اعظم ایردوان نے بھی ینی محلّے سرکاری ہسپتال میں زیر علاج فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑا۔
وزیر اعظم نےوزیر صحت مؤذن اوعلو کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی صحت کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
ان کی زخمی بچی کے ساتھ بات چیت قابل دید تھی۔
زخمی بچی نے کہا کہ " آپ کی کامیابی ہماری کامیابی ہے۔ ہمیں یہاں لانے پر میں آپ کا بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔ یہاں سے جانے کے بعد ہم ثابت کریں گے کہ ہم ان میزائلوں سے زیادہ طاقتور ہیں جو ہمارے اوپر برس رہے ہیں"۔
غزہ کی بچی اور وزیر اعظم ایردوان نے ایک دوسرے کو تسبیح کا تحفہ دیا۔
وزیر اعظم نے بچی کی آٹو گراف کی خواہش کو بھی رد نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ینی محلّے سرکاری ہسپتال میں 5 بچوں سمیت 15 غزہ کے باشندے زیر علاج ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں