انقرہ کو لیبیا میں جاری جھڑپوں پر تشویش کا سامنا ہے

ہم برادر ملک لیبیا میں تمام فریقوں کو اقوام متحدہ کی کوششوں کے ساتھ تعاون کرنے اور فوری طور پر فائر بندی کرنے کی اپیل کرتے ہیں: وزارت خارجہ

102756
انقرہ کو لیبیا میں جاری جھڑپوں پر تشویش کا سامنا ہے

انقرہ کو لیبیا میں جاری جھڑپوں پر تشویش کا سامنا ہے۔
ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں تمام فریقوں سے اقوام متحدہ کی کوششوں کے ساتھ تعاون کر نے اور فوری طور پر فائر بندی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
بیان میں جھڑپوں میں شہری جانی نقصان ہونے اور ملک میں انسانی بحران شروع ہونے پر اندیشوں کا اظہار کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "بن غازی ، درنے اور طرابلس کے جوار میں فضائی حملے کثیر تعداد میں جانی نقصان کا سبب بن رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فضائی حملے کرنے والے جنگی طیاروں کی شناخت کا مبہم ہونا بھی تشویش کا سبب بن رہا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ "ہم برادر ملک لیبیا میں تمام فریقوں کو اقوام متحدہ کی کوششوں کے ساتھ تعاون کرنے اور فوری طور پر فائر بندی کرنے کی اپیل کرتے ہیں اور اس بات کی یاد دہانی کرواتے ہیں کہ اختلافات کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں