ایردوان۔مون۔پوٹین- ٹیلیفون بات چیت

وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں غزہ کی صورت حال کو فوقیت حاصل رہی

100319
ایردوان۔مون۔پوٹین- ٹیلیفون بات چیت

وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔
بان کی مون نے وزیراعظم ایردوان کو صدر بننے کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔
نو منتخب صدر ایردوان نے بان کی مون سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر لاگو پابندیوں سمیت فائر بندی کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے جبکہ اس سلسلے میں ترکی عالمی برادری کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے۔
علاوہ ازیں انہوں نے ترکی کی طرف سے غزہ کو فراہم کی جانے والی امداد،اسپتالوں کی تعمیر اور بجلی کی فراہمی کے منصوبے سے متعلق بھی بان کی مون کو تفصیلات فراہم کیں۔
ایردوان ۔پوٹین بات چیت میں ترکی اور روس کے درمیا ن تعلقات کو مزید فروغ دینے پر مطابقت طے کی گئی ۔
پوٹین نے جناب ایردوان کو صدر بننےکی مبارک باد پیش کرتےہوئے امید ظاہر کی کہ اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں