قونیہ میں اظہارِ مسرت

قونیہ کے شہریوں نے اپنی خوشی کے اظہار کے لئے کانوائے نکالے اور شام کے وقت آتش بازی کی

99885
قونیہ میں اظہارِ مسرت

وزیر خارجہ احمد داؤد اوعلو کے پارٹی چئیرمین اور وزارت اعظمیٰ کا امیدوار متعین ہونے پر ان کی جائے پیدائش یعنی قونیہ میں بھرپور جوش و مسرت کا اظہار کیا گیا۔
قونیہ کی تحصیل تاش کینت میں شہریوں نے خبر سننے کے بعد آتش بازی کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
داؤد اوعلو کےعزیز و اقارب ٹیلی ویژن پر یہ خبر دیکھنے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ خبر ان کے لئے قابل فخر ہے۔
قونیہ کے شہریوں نے اپنی خوشی کے اظہار کے لئے کانوائے نکالے اور شام کے وقت آتش بازی کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں