پارٹی کے داخلی اختلافات سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیا جائے گا

یہ پُر عزم سفر اپنے ہدف تک پہچک کر رہے گا اور جو اس سفر کو روکنے کی کوشش کرے گا وہ جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کو چٹان کی طرح اپنے سامنےپائے گا:احمد داؤد اوعلو

99372
پارٹی کے داخلی اختلافات سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیا جائے گا

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے وزیر خارجہ احمد داؤد اوعلو کے نام کا اعلان جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیرمین امیدوار کے طور پر کرتے ہوئے پہلا پیغام "اتحاد" کا دیا۔
داؤد اوعلو نے کہا کہ " یہ پُر عزم سفر اپنے ہدف تک پہنچ کر رہے گا اور جو اس سفر کو روکنے کی کوشش کرے گا وہ جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کو چٹان کی طرح اپنے سامنےپائے گا"۔
وزیر اعظم ایردوان کے اعلان کے بعد وزیر خارجہ اور پارٹی چئیر مین امیدوار احمد داؤد اوعلو اسٹیج پر آئے۔
اپنے خطاب میں سب سے پہلے داؤد اوعلو نے پارٹی کے پورے عملے کا شکریہ ادا کیا۔
داؤد اوعلو نے کہا کہ ایک اور اہم مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، انہوں نے اپنے خطاب میں ترکی کی ترقی کے تسلسل کے پیغامات بھی دئیے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نے جو رفتار حاصل کر لی ہے اس کے سامنے کوئی نہیں رُک سکے گا اور کسی کو پارٹی کے داخلی اختلافات سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں