جرمنی سنجیدہ سطح پر وضاحت پیش کرے: چاوش اوعلو

ترکی کی تمام خارجہ پالیسی سمیت اقتصادی پالیسی اور ہر کام شفاف ہے ، ایک حکومت کا دوسری حکومت کے معاملات کواور اس کے حکام کو سننا کوئی قابل تحسین بات نہیں ہے: چاوش اوعلو

97501
جرمنی سنجیدہ سطح پر وضاحت پیش کرے: چاوش اوعلو

جرمنی کے ترکی کی فون ٹیپنگ کرنے کے دعوے سے متعلق بات کرتے ہوئے ترکی کے یورپی یونین کے وزیر اورچیف نگوشیئٹر میولود چاوش اوعلو نے کہا ہے کہ "جرمنی کو چاہیے کہ اس موضوع کی سنجیدہ سطح پر وضاحت پیش کرے"۔
چاوش اوعلو نے کہا ہے کہ دعوے درست ثابت ہونے پر صورتحال بہت مبہم ہو گی، ترکی کی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں ضروری بیان جاری کر دیا ہے۔ دوستوں کو ایک دوسرے کو دل سے سننا چاہیے ٹیلی فون سے نہیں"۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی تمام خارجہ پالیسی سمیت اقتصادی پالیسی اور ہر کام شفاف ہے ، ایک حکومت کا دوسری حکومت کے معاملات کواور اس کے حکام کو سننا کوئی قابل تحسین بات نہیں ہے اور خاص طور پر دوست اور اتحادی ملک ہونے کے حوالے سےیہ بات دوستانہ تعلقات کےبالکل بھی شایان شان نہیں ہے۔
چاوش اوعلو نے کہاہے کہ "ہماری تمناّ ہے کہ یہ دعوے بے بنیاد ہوں ۔ تاہم اس وقت تک جرمنی کی طرف سے نہ تو ان دعووں کی تردید میں اور نہ ہی تائید میں کوئی بیان جاری ہوا ہے۔ اس موضوع پر جرمنی کو سنجیدہ سطح پر وضاحت پیش کرنا چاہیے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں