الیکشن کمیشن نے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا،ملک کے نئے صدر ایردوان

ترکی کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے جن کی رو سے وزیراعظم رجب طیب ایردوان 51٫79 فیصد ووٹ حاصل کرتےہوئے ملک کے بارہویں صدر منتخب ہو گئے ہیں

92494
الیکشن کمیشن نے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا،ملک کے نئے صدر ایردوان

ترکی کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔
ان نتائج کی رو سے وزیراعظم رجب طیب ایردوان 51٫79 فیصد ووٹ حاصل کرتےہوئے ملک کے بارہویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب ان کے مد مقابل حزبِ اختلاف کے نامزد امیدواروں اکمل الدین احسان اولو کو 38٫44 فیصد اور صلاح الدین دیمیر تاش کو 9٫76 فیصد ووٹ ملے ۔
نو منتخب صدر رجب طیب ایردوان اٹھائیس اگست کو ترکی کی قومی اسمبلی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں