استنبول کا تیسرا ہوائی اڈہ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہوگا

مواصلات، جہاز رانی اور خبر رسانی امور کے وزیر لطفی ایلوان نے استنبول میں تعمیر کیے جانے والے تیسرے ہوائی اڈے کے حوالے سے اہم انکشافات کیے

91487
استنبول کا تیسرا ہوائی اڈہ دنیا کا مصروف ترین  ہوائی اڈہ ہوگا

مواصلات، جہاز رانی اور خبر رسانی امور کے وزیر لطفی ایلوان کا کہنا ہے کہ استنبول کے تیسرے ہوائی اڈے کی تعمیر میں ایک پائی تک خرچ نہیں کی۔
لطفی ایلوان نے دالامان ہوائی اڈے کے ٹینڈر کو جیتنے والی فرم کی طرف سے سرکاری ہوائی اڈوں کے اموری ادارے کو پہلی قسط کی ادائیگی کے وقت منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئے ہوائی اڈے کی تعمیر کے ساتھ یہ مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ایئر پورٹ ہو گا۔ اس کی تعمیر پر 10 ارب یورو کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔
ان کا کا کہنا تھا کہ بناؤ، چلاؤ ، حوالے کرو ماڈل کے زیر تحت تعمیر کیے جانے والے ہوائی اڈے کے اپنی خدمات کے آغاز کے بعد سرکاری خزانے کو ہر برس ایک ارب سے زائد یورو کی آمدنی ہو گی۔
لطفی نے مزید بتایا کہ ترکی نے بین الاقوامی ہوائی آمدورفت میں ایک مرکز کی حیثیت حاصل کر لی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں