پارٹی چئیرمین اور وزیر اعظم دو مختلف افراد نہیں ہوں گے:ایردوان

پارٹی کے چئیر مین اور وزیر اعظم دو مختلف افراد نہیں ہوں گے۔ مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں پارٹی میں ہر چیز زیادہ بہتر طریقے سے اپنی جگہ سنبھال لے گی: رجب طیب ایردوان

89396
پارٹی چئیرمین اور وزیر اعظم دو مختلف افراد نہیں ہوں گے:ایردوان

ترکی کے صدرعبداللہ گل نے اپنے عہدہ صدارت کی مدّت پوری ہونے کی مناسبت سے چانکایہ ریذیڈینس میں ایک الوداعی استقبالیہ دیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر گل میں مالک کا 12 واں صدر منتخب ہونے پر رجب طیب ایردوان کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے عہدہ صدارت کے دوران ترکی کے استحکام، اعتبار اور طاقت کے تحفظ کو ہمیشہ مدّ نظر رکھا ہے اور وہ ترکی کے مستقبل کے بارے میں یقین، اعتماد اور امید کے ساتھ اپنے عہدہ دارانہ فرائض کو ختم کر رہے ہیں۔
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین کے انتخاب کے بارے میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے صدر اور وزیر اعظم رجب طیب ایردوان دونوں نے کہاکہ "سیاست خلاء کو ہرگز قبول نہیں کرتی لہذا پہلا کام پیدا ہونے والے خلاؤں کو پُر کرنا ہے۔
ایردوان نے کہاکہ پارٹی چئیر مین اور وزیر اعظم دو مختلف افراد نہیں ہوں گے۔ مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں پارٹی میں ہر چیز زیادہ بہتر طریقے سے اپنی جگہ سنبھال لے گی۔
کابینہ میں تبدیلیوں کی افواہوں کو رد کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ رواں مہینے کی 27 تاریخ کو ہنگامی اجلاس کیا جائے گا اور اس اجلاس میں صرف پارٹی کے چئیر مین کا انتخاب کیا جائے گا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں