امریکی صحافیوں کو علاج کے لئے ترکی پہنچا دیا گیا

سنجار پہاڑ پر ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والے دو امریکی صحافیوں کو علاج کے لئے ترکی لایا گیا ہے

89725
امریکی صحافیوں کو علاج کے لئے ترکی پہنچا دیا گیا

عراق میں سنجار پہاڑ پر ہیلی کاپٹر کے حادثے میں زخمی ہونے والے امریکی صحافیوں کو علاج کے لئے ترکی لایا گیاہے۔
واضح رہے کہ داعش کے حملوں سے بچ کر سنجار پہاڑ پر پناہ لینے والے یزیدیوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
حادثے میں ہیلی کاپٹر میں موجود نیو یارک ٹائمز کے رپورٹر ایلیسا روبن اور فوٹو گرافر ایڈم فرگوسن بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
ترکی کی وزارتِ آفات و ہنگامی حالات انتظامیہ کی، شمالی عراق میں موجود ،ٹیم کی تحویل میں زخمیوں کو ہابُر سرحدی چوکی سے ترکی لایا گیا اور ابتدائی طبّی امداد سیلوپی سرکاری ہسپتال میں فراہم کی گئی ہے۔
دونوں اخباری نمائندوں کو وزارت صحت کے ایمبولینس طیارے کی مدد سے صبح کے وقت استنبول پہنچایا گیا جہاں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں انہیں علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں