امریکی صدر کی ایردوان کو ٹیلی فون پر مبارکباد

ترک وزارت عظمی سے جاری کردہ اعلامیہ میں بھی توضیح کی گئی ہے کہ 45 منٹ تک جاری رہنے والی بات چیت میں ایردوان کے اتوار کے دن کے خطاب کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے

89191
امریکی صدر کی ایردوان کو ٹیلی فون پر مبارکباد

امریکی صدر اوباما نے نو منتخب صدر ایردوان کو مبارکباد دی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ِ امریکہ باراک اوباما نے ترکی کے بارہویں صدر منتخب ہونے والے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔
ترک وزارت عظمی سے جاری کردہ اعلامیہ میں بھی توضیح کی گئی ہے کہ 45 منٹ تک جاری رہنے والی بات چیت میں ایردوان کے اتوار کے دن کے خطاب کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اوباما نے کہا ہے کہ ایردوان براہ راست عوام کی طرف سے منتخب کیے جانے والے پہلے صدر کی حیثیت سے ترکی کو مزید آگے لیجانے کے لیے ایک تاریخی موقع فراہم کیا ہے۔
اعلامیہ میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ اوباما اور ایردوان نے عراق اور شام میں بڑھنے والے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون کے حوالے سے مطابقت قائم کی ہے۔علاوہ ازیں غزہ میں فائر بندی کے قیام کے بارے میں کوششوں پر بھی غور کیا گیا ۔
امریکی صدر نے اس دوران نہتے شامی اور عراقی شہریوں کو انسانی امداد کی ترسیل پر ترکی کو خراج تحسین پیش کیا اور اس ضمن میں تعاون کی ضرورت پر بھی اتفاق رائے قائم کیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں