بحران کا حل، سیاسی عمل کو آگے بڑھانے میں مضمر ہے: ترکی

عراق میں نئی حکومت کے قیام کے مرحلے تک رسائی کو ہم درست سمت کی طرف اٹھائے گئے اقدامات خیال کرتے ہیں اور ان کا نہایت مسرت سے خیر مقدم کرتے ہیں: ترکی

89518
بحران کا حل، سیاسی عمل کو آگے بڑھانے میں مضمر ہے: ترکی

عراق میں صدر فواد معصوم کے حیدر العبادی کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپنے کو ترکی نے ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " ترکی کے نزدیک عراق میں درپیش سکیورٹی بحران کا حل، سیاسی عمل کو بغیر کسی تعطل کے، آگے بڑھانے میں مضمر ہے"۔
بیان میں کہا گیاہے کہ "عراق میں نئی حکومت کے قیام کے مرحلے تک رسائی کو ہم درست سمت کی طرف اٹھائے گئے اقدامات خیال کرتے ہیں اور ان کا نہایت مسرت سے خیر مقدم کرتے ہیں"۔
بیان میں مزید کہا گیاہے کہ "حکومت کو معاشرے کے تمام طبقوں کو اپنے احاطے میں لینے کے نقطہ نظر کے ساتھ قائم ہونا چاہیے ۔ یہ حکومت عراق کو درپیش اور پورے علاقے کو منفی شکل میں متاثر کرنے والے بحران پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرے گی"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں