وائٹ ہاؤس سے وزیراعظم ایردوان کو تہنیتی پیغام

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما وزیر اعظم ایردوان کے ساتھ ان کے نئے عہدے کے دوران بھی مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں

86692
وائٹ ہاؤس سے وزیراعظم ایردوان کو تہنیتی پیغام

وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کے ترکی کے بارہویں صدر منتخب ہونے کے بعد امریکی انتظامیہ نے اپنے پہلے مثبت ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما وزیر اعظم ایردوان کے ساتھ ان کے نئے عہدے کے دوران بھی مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان کیتھلن ہائڈن نے صدارتی انتخابات کے بارے میں ٹی آرٹی کو خصوصی بیانات دیے۔
صدارتی انتخابات کے نتائج کا جائزہ لینے کی وضاحت کرنے والی ہائڈن کا کہنا تھا کہ صدر اوباما ترکی کے نو منتخب صدر ایردوان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ وزیر اعظم ایردوان کی جگہ ان کے عہدے کو سنبھالنے والے نئے وزیر اعظم کے ساتھ بھی تعاون کو جاری رکھیں گے۔
ہائڈن کا کہنا تھا کہ صدر امریکہ باراک اوباما آئندہ کے ایام میں وزیر اعظم ایردوان کو بذاتِ خود ٹیلی فون پر مبارکباد بھی دیں گے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں